پاکستان
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد
پاکستان میں اپنے قیام بالخصوص رمضان کےدوران لوگوں کی گرمجوشی اور میزبانی سے متاثر ہوا ہوں، ڈونلڈ بلوم
پاکستان میں موجود امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر امریکی سفیر کا پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں امریکی سفیر پاکستانی قوم کو سلام اور عید کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
Eid Mubarak! pic.twitter.com/GvBSFESBIz
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) April 9, 2024
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے میں آپ کو عید الفطر کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں, پاکستان میں اپنے قیام بالخصوص رمضان کےدوران لوگوں کی گرمجوشی اور میزبانی سے متاثر ہوا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
دنیا
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی