جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان میں اقتدار پر قابض ناجائز گروہ نے اسلام کی تمام بنیادی تعلیمات، اخلاقیات اور قانون کو پس پشت ڈال کر پوری قوم کو جبر و استبداد کا نشانہ بنا رکھا ہے، عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی  کا  عیدالفطر کے موقع پر قوم کےلئے   نیک تمناؤں کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اڈیالہ جیل کی جامع مسجد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود نے عید الفطرکی نماز ادا کی۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے  گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس کے علاوہ جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور خاص طور پر ہماری قوم کو، میں روزے کے بابرکت مہینے کی تکمیل اور عیدالفطر کے موقع پر دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے صبر، قربانی، نظم و ضبط اور خدا کے لیے لگن جیسی صفات کو جنم دیتے ہیں، جو مسلم معاشرے کو اسلامی زندگی کے فلسفے سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔آج پاکستان میں اقتدار پر قابض ناجائز گروہ نے اسلام کی تمام بنیادی تعلیمات، اخلاقیات اور قانون کو پس پشت ڈال کر پوری قوم کو جبر و استبداد کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

بانی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  عزت، ذلت، روزی، زندگی اور موت پر حتمی اختیار اللہ ہی کے پاس ہے جو اپنے بندوں کو باطل کے سامنے نہ جھکنے بلکہ کلمہ حق پر قائم رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ خوف کے مارے ظالم سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے، ہمیں اللہ کے انصاف کے وعدے پر بھروسہ کرنا چاہیے اور ظالم کا مقابلہ کلمہ حق کے ساتھ کرنا چاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکاروں میں شمار کرتے ہیں، اس لیے ہم ان ظالموں کے زیر تسلط نہیں ہوں گے۔ میں اپنے بے گناہ شہریوں اور کارکنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ہماری حقیقی آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں، ساتھ ہی ساتھ جو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، انتقام کا نشانہ بنے اور جانی و مالی نقصانات کا سامنا انتہائی حوصلے اور لچک کے ساتھ کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی اس قوم کا مقدر ہے اور اسے کسی طاقت، جبر، جبر یا کسی پوشیدہ یا کھلی سازش سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جا سکتا۔عید کے موقع پر آئیے پاکستان کی سلامتی اور سلامتی کے لیے دعا کریں اور صبر و استقامت اور ریاستی اور غیر ریاستی مجرموں پر فتح حاصل کریں۔آئیے نسل کشی کا سامنا کرنے والے غزہ کے لوگوں اور بھارت کے ظالمانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے بھی دعا کریں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی، شوکت یوسفزئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی لیڈرشپ کہاں تھی؟ علی امین، عمر ایوب، اسد قیصر کے سوا کوئی نہیں تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے، بشریٰ بی بی نے یہ بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے  نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان  پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف  پاکستان   نے بغیر کسی نقصان کے 6.3  اوورز میں پورا کرلیا۔  پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔

اس سے قبل  کھیلے گئے ایک دوسرے  میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔

جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

اسلام آباد پولیس کی جانب سے  سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی  کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد کے تھانہ  مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ  ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔

ایف آئی آر کے  متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،

ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی  کے دوران  ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع  اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll