جی این این سوشل

پاکستان

امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا، شیخ رشید

عید الفطرپرفارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو معاف کیا جائے۔ عید الفطرپرفارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لیاقت باغ میں عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا ۔نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، عید الفطرپرفارم 45اور47والوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔میں ہارا ہوا ہوں زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سانحہ نو مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے۔سانحہ نو مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ہے انکا ٹرائل کیا جائے۔مقتدر حلقوں سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو معاف کیا جائے۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہیٹ ویو،پنجاب کے اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹ ویو،پنجاب   کے  اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبے میں درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسکولوں کو طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 1 جون سے 14 اگست تک سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، تاہم ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll