جی این این سوشل

علاقائی

لگتا ہے کہ سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں رمضان کے دوران 20 سے زائد شہری ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیئے گئے، امیر جماعت اسلامی سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لگتا ہے کہ سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، حافظ نعیم الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان کے دوران 20 سے زائد شہری ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیئے گئے، لگتا ہے کہ سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے، کچے اور پکے کے ڈاکو اپنی جگہ موجود ہیں، حکومت عوام کا تحفظ نہیں کر سکتی تو کس لئے بیٹھی ہے۔

رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہے، حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں 20 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے، کچے اور پکے دونوں میں ڈاکو راج ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ نے مزید کہا کہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، آج اگر فلسطینی دہشت گردی کا شکار ہیں تو کل کوئی اور ہوگا۔

 زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیا جائے تاکہ ان کا علاج ہوسکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

لوگوں سے پیل ہے کہ اصل مقصد کےلئے اپنی جدوجہد تیز کریں۔

دنیا

اسرائیلی فوجی یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے، امریکہ

پانچوں یونٹ کے بارے میں اضافہ معلومات ملی ہیں ،اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امریکی نائب ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے 5 میں سے 4 یونٹس نے موثر طریقے سے خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا، پانچوں یونٹ کے بارے میں اضافہ معلومات ملی ہیں جن کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ جو اصلاحی اقدامات کررہے ہیں ان پر امریکی پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ پانچویں یونٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وہاں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll