حسین امیر عبداللہیان کا یہ پچھلے 9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ ہوگا
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے فلسطین ایشو پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کےلئے امریکہ جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کا یہ پچھلے 9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ ہوگا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی ان کی اس متوقع آمد کی تصدیق کر دی ہے۔
ان کا یہ دورہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی بشمول اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر ہونےوالے حالیہ حملے کے ماحول میں ایک غیر معمولی دورہ ہے۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو سینئیر کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس صورت حال میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ اور امریکہ اور اسرائیل دونوں نے امکانی ایرانی جواب کے لئے خود کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔ تاہم امریکہ اسرائیلی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 7 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 12 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل