اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی


عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی کی اڈایالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔
بشریٰ بی بی کی آمد پر سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک کی ایک جانب کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور ”رہا کرو رہا کرو بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کردی جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی جانب جانے سے روک دیا، مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی تاہم جیل کالونی گیٹ کی طرف سے آگے آنے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے قریب پولیس نے 5 پی ٹی آئی کارکنان کو جیل گیٹ کے قریب ویڈیو بنانے پر حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا لے گئی۔

گوگل کی جانب سے اہم پیشرفت، نیا اے آئی ماڈل جیمنائی 2.5 متعارف
- 11 گھنٹے قبل

وزیر ریلوے کا بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
سندھ حکومت نے شب قدر پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
- 8 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 10 ارکان اسمبلی نا اہل
- 8 گھنٹے قبل

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار
- ایک گھنٹہ قبل

چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر، صدر اور وزیر اعظم کو نوٹس جاری
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت کا اسپتالوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں عید الفطر کے حوالے سے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل