Advertisement
پاکستان

سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

صدر زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 12th 2024, 9:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا جبکہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر بھی کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 30 سال تک عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران سپریم کورٹ کے لیے اپنا نام زیر غور نہ آنے پر نہایت سلیقے سے شکوہ کا اظہار کی تھا۔

Advertisement
Advertisement