سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی


پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےکہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے،سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں تین جلسے کرئے گی، اپوزیشن اتحاد کا کل پشین ،چمن میں جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت فارم 47کے بیساکھیوں پر آئی ہے،27اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاگیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا گیا، سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈالا گیا، میں خود بھی روپوش رہا، جو لوگ کہتے تھے کہ پارٹی ختم ہوجائےگی، یہ ان کی خام خیالی تھی۔ اس وقت ملک میں پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہیں آج پاکستان میں آئین و قانون کا فقدان ہے.
پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کےججز کودباؤمیں لانےکی کوشش کی گئی ہم ریاست مدینہ کا قیام چاہتے ہیں۔ قانون پرعمل ہوگاتوسرمایہ کاری بھی سامنےآئی گی۔

مودی سرکار نے بوکھلاہٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
- 2 گھنٹے قبل

شوبز شخصیات کا پنجاب حکومت کے فلم انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم
- 12 منٹ قبل

انتخابات میں دھاندلی،بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج:اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں
- 29 منٹ قبل
9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا ہینڈ گرینیڈ سے حملہ
- 6 گھنٹے قبل

بوکھلاہٹ کا شکارمودی سرکارنے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
- 22 منٹ قبل
بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں فضائی حادثات میں 150 سے زائد پائلٹس ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی
- 5 گھنٹے قبل

اوباما کی سابق پالیسی مشیر نے ہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل