فارم 47 کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، اپوزیشن لیڈر


اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری تحریک تحفظ آئین حکومت کو پاش پاش کر دے گی۔ فارم 47 کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔
کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ خراب موسم کے باوجود پشین میں جلسہ کیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے، یہ حکوتیں ختم ہوں گی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں جلسے کریں گے، ہماری تحریک حکومت کو پاش پاش کردے گی، فارم 47 پر بننے والی حکومتیں ریت کے پہاڑ ہیں، یہ حکوتیں ختم ہوں گی، آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔ ان کی جماعت آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے، یہ پرانا پاکستان نہیں، لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ پشین اور چمن جلسوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھنڈے نہیں لہرانے دیئے گئے، کارکنوں کو زد و کوب کیا گیا ، رکاوٹوں کے باوجود جلسے کامیاب ہوئے، ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں پورے ملک میں جلسے کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، ملٹری کورٹس میں ہمارے 106 قیدی ہیں، فارم 47 پر بننے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، شریف خاندان قیدی نمبر804 سے خوفزدہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، سخت حالات میں پارٹی سنبھالنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریف خلجی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریف خلجی ایک بہادر شخص ہیں جو پی ٹی آئی کے نظریے کیلئے یہاں آئے، آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کرینگے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کل دو تاریخی جلسے ہوئے، بلوچستان حکومت نے جلسے روکنے کی کوشش کی لیکن ریکارڈ عوام آئی، یہ وہ وقت ہے جب لوگ مراعات دیکھ رہے ہیں، ججز پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 hours ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 11 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 6 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 11 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 11 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 7 hours ago