جی این این سوشل

پاکستان

پیپلزپا رٹی ملک کے وسیع تر مفاد میں حکومت کی حمایت جاری رکھے گی ، آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو معدنیات اور قدرتی وسائل کی وسیع صلاحیتوں سے نوازا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلزپا  رٹی ملک کے وسیع تر مفاد  میں حکومت کی حمایت جاری رکھے گی ، آصف علی زرداری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے  کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں معاشی استحکام اور خوشحالی کے لیے حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔

وہ اتوار کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔


صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو معدنیات اور قدرتی وسائل کی وسیع صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے اور وہ ان وسائل سے فائدہ اٹھا کر موجودہ معاشی بحران سے نکلے گا۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک اور عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔


صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد ظاہر کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، انتونیو گوتریش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا جو نہ صرف فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ہو گا بلکہ یہ غزہ اوردیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے کہا کہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا ممکنہ زمینی آپریشن ایک ایسے المیے سے کم نہیں ہو گا جو الفاظ سے باہر ہے،یہ غزہ میں موجود فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گاجس کے مقبوضہ مغربی کنارے اورمشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے مزید ہزاروں فلسطینی شہری مارے اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبورہوجائیں گے۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین اور بہت سے ممالک کی حکومتوں نے واضح طور پر رفح میں اس طرح کےممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل کا یہ بیان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی اس دھمکی کےبعد جاری کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر ہر صورت زمینی حملہ کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll