پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی، اسحاق ڈار


وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے نہ صرف گہری قابل قدر شراکت داری کو تقویت ملے گی بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ، سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی سرگرمی اور اور جدت کے حامل مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، فعال افرادی قوت ،معدنی وسائل ، متحرک آئی ٹی سیکٹر اور شمسی، ہائیڈرو اور ونڈ جیسی قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کی زرخیز زمین نے زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ پروسیسنگ میں بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔ آبی وسائل کا ایک وسیع نیٹ ورک پاکستان کے لیے ریجنل فوڈ باسکٹ بننے کے امکانات پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کان کنی کے شعبہ بالخصوص تانبا ،سونا اور قیمتی معدنیات سے معروف ٹیتھیان بیلٹ میں بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں جن سے بھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو دسیتیاب وافر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اجلاس میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینیر عبدالرحمن عبدالمحسن آل فضلی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، بندر ابراہیم الخریف، معاون وزیر برائے سرمایہ کاری، ابراہیم بن یوسف المبارک؛ سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازیاد التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سینئر حکام شامل ہیں ۔

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 17 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 17 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 15 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)





