ایک ملک میں دو قانون نافذ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، ملک میں دو قانون نافذ ہیں، عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں، الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔ ملک میں دو قانون نافذ ہیں، عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔
رہنما پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے، کل ہماری ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا، صرف آصفہ بھٹو سے حلف لے کر قوم کے ساڑھے 6 کروڑ ضائع کئے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ فوج ہماری ہے اور ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی کے لیے لڑتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو توہین عدالت کی درخواست دینے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ چھاپے مارے گئے، کئی کئی لوگ ہمارے گھروں میں داخل ہوئے تھے، ہمارے حقوق متاثر ہونے پر آئی جی نے معذرت تک نہیں کی، ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشنز کو دیکھے۔
اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے شیشہ لگاکر ملاقات کرائی گئی، شیشے کے کمرے میں ملاقات کرانا خلاف قانون ہے، عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ جب بھی عمران خان سے وکلا ملاقات کرے گے تو کوئی بھی جیل کا اہلکار موجود نہیں ہو گا لیکن آج عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، ملاقات کے دوران کمرے میں شیشے لگائے گئے، ٹیبل پر بلب لگایا تھا جس کے ذریعے بات چیت ریکارڈ کی گئی، جیل حکام آج بھی ملاقات کے دوران بیٹھے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 7 hours ago

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 38 minutes ago

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 4 hours ago

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 6 hours ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 35 minutes ago

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 6 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 3 hours ago

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 29 minutes ago

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 7 hours ago

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 hours ago

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 5 hours ago