جی این این سوشل

پاکستان

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں، شیخ رشید

ہم نہ فارم 45 والوں میں ہیں اور نہ ہی فارم 47 والوں میں ، ہم آرام کر رہے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو دھرنے میں ملوث ہں انہیں پکڑیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نہ فارم 45 والوں میں ہیں اور نہ ہی فارم 47 والوں میں ، ہم آرام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

جرم

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll