جی این این سوشل

کھیل

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی انگلش پریمیئر لیگ میں پہلی پوزیشن

انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل اورلیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی  انگلش پریمیئر لیگ میں پہلی پوزیشن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دوبارہ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

مانچسٹر سٹی کے 73 پوائنٹس ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل اورلیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 71،71 مساوی پوائنٹس ہیں ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 12 ٹیمیں 32،32 میچز کھیل چکی ہیں۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 32 میچز میں سے 22 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈار ہوگئے تھے۔

آسٹن ولا کی ٹیم 63پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔ نیو کیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 50 ،50پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 48 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی کی ٹیم نویں نمبر پر ہے اور اس کے 47 پوائنٹس ہیں۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کے 44 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے۔

پاکستان

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات جیتنے والے جیت کر پریشان ہیں جبکہ ہارنے والے ہار کر بھی پریشان نہیں ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے جبکہ بھارت آج کہاں کھڑا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کا حال پوری دنیا کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کےمَوقِف کی حمایت کرتا ہوں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری مزید 66 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   فضائی جارحیت جاری  مزید 66 فلسطینی شہید

اسرائیلی صیہونی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ،24گھنٹوں میں 66فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے ،  صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید  فروغ دینے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیر اعظم کی عالمی فورم پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینےکا عندیہ دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے ، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ، فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll