جی این این سوشل

پاکستان

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو  سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو  سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن : وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سرکاری ونجی شعبے کی شراکت داری کے امکانات کو بروئے کارلانے کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اورمالیاتی نظم ونسق کے جدید طریقوں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکوٹ نیتھن  سے ملاقات میں ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے عزم کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی ۔ 

 

 

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

 الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس کی سزا کےخلاف اپیلوں کے معاملے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں پھر آگے دیکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر اس طرح کے ہتھکنڈے ستعمال کررہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll