القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
- 4 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 3 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- 4 گھنٹے قبل