ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا


اسلام آباد : وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی گندم خریداری کے اہداف میں اضافے اور اس کی اچھی قیمت طے کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے ، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے دلچسپی کے اظہار کے حوالے سے بات چیت کی۔سعودی وفد کے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی تکمیل کے لئے آئندہ مہینوں میں سعودی عرب کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر دوست ممالک سے بھی وفود کی سطح کے دورے ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ اس بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- ایک منٹ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 3 گھنٹے قبل