تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا


گیپکو کے زیر انتظام بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، گیپکو اہلکاروں 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں پر گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گیپکو افسران کی گرفتاریوں کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن میں گریڈ 16اور 17 کے 20 افسران ملوث ہیں۔
افسران کی گرفتار کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں اصغر ، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل وقاص، زبیر، اسد رضا، سعید ، عثمان، عمران سرفراز، مرتضی شامل ہیں۔
دوسری جانب گیپکو نے ایف آئی اے کے ریجنل آفس کی بجلی کاٹ دی۔ دفاتر میں اندھیرا چھا گیا۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں اس لئے بجلی کاٹی گئی۔
یادرہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 10 minutes ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 hours ago




