امریکہ کا پا کستان سے توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی معاملات بڑ ھانے کا عزم
گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان اور امریکہ نے متبادل توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی شراکت داری کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اِس عزم کا اظہار واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الیزبیتھ ہورسٹ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے انفارمیشین ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقعوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔ادھر وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات کی اور باہمی معاشی تعاون اور مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بات کی۔ ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور عالمی بینک گروپ کے رکن ہروشی مٹانو کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر اور سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ڈوچے بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 20 منٹ قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 منٹ قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



