جی این این سوشل

پاکستان

کل ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا، عمر ایوب

پی ٹی آئی کا آئین و قانون کے اندر رہ کر پنجاب سے تحریک کا آغاز کرنےکا اعلان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کل ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا، عمر ایوب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی۔ہمارے سامنے گجرات میں نیوز چینلز کے کیمرہ مین اور رپورٹر کو گھسیٹ کر جس طرح بے دردی سے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا۔

پوچھنے پر ہمیں بتایا گیا کہ پولیس کی وردی میں ایجنسیز کے لوگ پھر رہے ہیں گرفتاریاں وہ لوگ کررہے ہیں درندگی اور لاقانونیت کی ہر حد پار کرچکے ہے یہ لوگ کل مجھے اور بیرسٹر گوہر کو پولیس کی جانب سے متعدد بار گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی اور پولنگ اسٹیشن کے اندر ہمیں نہیں داخل ہونے دیا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ تحریک تحفظ آئین پاکستان فیصل آباد سے جلسوں کا آغاز کرے گی اس کے بعد پانچ مئی کو ہمارا جلسہ کراچی میں ہوگا،پنجاب، اندرون سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی جلسے ہونگے اس جمعہ کو پورے پاکستان میں صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ہمارے امیدوار ہمارے منتخب نمائندوں کا ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں گجرات پولنگ اسٹیشن میں ہمیں روکا گیا، 700 ووٹ والے پولنگ اسٹیشن میں 900 سے زائد ووٹ ڈالے گئے، الیکشن کمیشن حکام نے خود بتایا کہ دھاندلی جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے پنجاب میں جیت کے نوٹیفکیشن روکے جائیں، الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ آر او جوڈیشری سے لیں، الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے آر او کیوں نہیں لیے۔ ہر بار ملک میں ووٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے، حقیقی عوامی منتخب نمائندے ہوں گے تو ملک میں بہتری آئے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کم ہونے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے اندر رہ کر پنجاب سے تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں،تحریک کے ذریعے کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے-

انہوں نے کہا کہ کل والے الیکشن کو الیکشن کہنا بھی الیکشن کی توہین ہے جس طرح کل آر اوز سے زبردستی نتائج لیے گئے، پریزائیڈنگ افسران سے زبردستی فارم 45 پر دستخط لیے ان پر تشدد کیا گیا، گورنر ہاؤس میں لوگوں کو پیسے دینے کی ویڈیو بنائی گئی اس کی صرف مذمت کافی نہیں۔

الیکشن کمیشن ، حکومت پنجاب ان کے اوپر غداری آرٹیکل 6 کی ایف آئی آرز ہونے چاہیے اس طرح آئین پاکستان کا کھلم کھلا مزاق تاریخ میں نہیں اڑایا گیا ہم ان الیکشن کو ہم ان نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں 

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا۔


راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll