Advertisement

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے، اسرائیل ہانیہ

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کو رہا کروانا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں جنگ جاری رکھ سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 22 2024، 10:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے، اسرائیل ہانیہ

رفح میں ایک پناہ گزین کیمپ پر حملے سمیت اسرائیلی فوج کی رات شدید بمباری کے باعث مزید انتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر خان یونس میں نصر ہسپتال سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے بعد ایک اجتماعی قبر سے ایک سو اسی لاشیں ملی ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک چونتیس ہزار ستانوے فلسطینی شہیداور چھہتر ہزار نو سو اسی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے۔ 

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کو رہا کروانا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں جنگ جاری رکھ سکے۔ 

حماس چیف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا۔

Advertisement