Advertisement
پاکستان

انتخا بات میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو مارا گیا غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ہی ایوان بننا چاہئے نہ کہ دھاندلی سے، پی پی 32 کے نتائج تسلیم کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 22 2024، 11:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انتخا بات میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو مارا گیا غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمیں پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا پاکستان میں اب قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو مارا گیا ان کی غیر قانونی گرفتاریاں کی گئیں ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ہی ایوان بننا چاہئے نہ کہ دھاندلی سے، پی پی 32 کے نتائج تسلیم کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت اب اس ملک میں اپوزیشن اور حکومت ایک ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کو ہم بار بار کہتے رہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا گی جائے ، آزاد اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں لیکن جو ہو رہا ہے اس طریقے سے الیکشن نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement