جی این این سوشل

جرم

حکومت کے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے واقعات کے خلاف قانونی اقدامات

اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی کوشش ریگولیٹری سالمیت ریگولیٹری انٹیگرٹی  کو یقینی بنائے گی جو معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کے اسمگلنگ اور ٹیکس  چوری کے واقعات کے خلاف قانونی  اقدامات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے اقدامات ، ٖحکومت پاکستان جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سسٹم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی طرف سے سپورٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے شفافیت قائم کی جائے جس سے مزید سرمایہ کاری کی رغبت بڑھے گی۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کلی اور سیمنٹ کے شعبے میں جزوی طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو ناکام بنانا، محصولات میں اضافہ، شفافیت کو بڑھانا اور منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرنا ہے ، اس سسٹم کا نفاذ سروس فراہم کرنے والے اداروں، صنعت اور حکومت پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔ 

اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی کوشش ریگولیٹری سالمیت ریگولیٹری انٹیگرٹی  کو یقینی بنائے گی جو معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll