جی این این سوشل

پاکستان

علی امین گنڈا پور کا الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کی واپسی کا مطالبہ

ضمنی انتخابات میں ہم نے سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر سیٹیں حاصل کیں، اس لیے اب انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ مخصوص نشستیں واپس مانگیں، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کا الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کی واپسی کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بے نقاب ہو گئے ہیں، ہم  آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں ہماری مخصوص نشستیں واپس دیں۔

پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر قانون پر عمل کریں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو ان کے جائز حقوق دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ای سی پی نے انہیں ان کا حق واپس نہ دیا تو وہ اپنے حقوق کی واپسی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنے حقوق کے لیے اپیل دائر کرنے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے۔ضمنی انتخابات میں ہم نے سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر سیٹیں حاصل کیں، اس لیے اب انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ مخصوص نشستیں واپس مانگیں۔

کے پی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ مینڈیٹ کے بغیر اقتدار میں بیٹھے ہیں وہ ہمیں مجبور نہ کریں۔ خیبر پختونخوا کے لیے ان کی واجب الادا رقم بھی حاصل کریں گےاور صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ہم اس لاقانونیت کو مزید نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے صوبے کے لیے کھڑے ہوں گے۔

ضمنی انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں کے پی کے کے وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب میں کل ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سےخط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتےہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سےبات کریں،عوام سےمیں بات کروں گا، اپنی عوام کیلئےچورکا لفظ برداشت نہیں کروں گا، اگر میں صوبے کا حق نہیں لےسکتا تو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے، اور انہوں نے انہیں ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کی کیونکہ وہ علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدرنے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہی  گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll