Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 23rd 2024, 3:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی  ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد واحدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اسمگلنگ اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے ایرانی صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement