- Home
- News
اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم
بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 5 گھنٹے قبل