اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر پاکستان کے مؤقف کی قدر کرتے ہیں ، ایرانی صدر
شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینی ہوگی


یرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر پاکستان کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کررہی۔ ایک دن فلسطین کے لوگوں کو ان کا حق مل جائے گا۔
اسرائیلی حملوں اور غزہ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 35ہزار مسلمان شہید کردیے گئے اور اقوام عالم و عالم اسلام خاموش ہے، ہمیں مل کر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل فلسطین تنازع پر ایرانی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر ایران نے مضبوط مؤقف اختیار کیا، جو کہ تعریف کے قابل ہے ، انہوں نے کہا کہ اسی طرح کشمیر کی زمین بھی بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے لہو سے سُرخ کردی گئی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایران نے ہمیشہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینی ہوگی۔ ہمیں موقع ملاہے کہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کریں، آزادی کے بعد سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- ایک دن قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 21 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 18 گھنٹے قبل







