جی این این سوشل

پاکستان

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، عدالت 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ رشید کیخلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام پر مختلف شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور پولیس وکیل کاظم عدالت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی صاحب بتائیں یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے ؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے، یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔وقوعہ پولی کلینک ہسپتال میں ہوا ہے۔
بعدازاں  عدالت نے شیخ رشید احمد کی اخراج مقدمہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll