یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی رپورٹ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبروں کے بارے میں پریشان کن رپورٹس سامنے آرہی ہیں جن میں فلسطینی شہریوں کی لاشیں کے مبینہ طور پر برہنہ حالت میں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے ہیں، جس سے محصور غزہ میں جاری اسرائیل کی جارحیت کے دوران ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں گہری تشویش کی تجدید ہوتی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر)نے گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں بتائی ۔
اجتماعی قبریں شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال اور جنوبی علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں دریافت ہوئیں جو اسرائیلی فوج کے محاصرے اور جنگی کارروائیوں ہدف رہے ہیں۔ نصر ہسپتال سے مجموعی طور پر 283 لاشیں ملی ہیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں میں پائی گئی لاشیں بے لباس تھیں یا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال گزشتہ ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر ہسپتال اور شمال میں الشفا ہسپتال میں زیر زمین دبی اور کچرے سے ڈھکی سینکڑوں لاشوں کی بازیافت کے بعد سامنے آئی، ناصر ہسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے، خواتین اور زخمی شامل تھے جبکہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھےاور ان کے کپڑے اتار دیے گئے تھے۔ غزہ میں صحت کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے شمداسانی نے کہا کہ الشفا ہسپتال سے مزید لاشیں ملی ہیں۔
شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے سے قبل یہ بڑا ہیلتھ کمپلیکس انکلیو کی اہم تر طبی سہولت تھی، یہ کمپلیکس اسرائیلی فوجی مداخلت کا مرکز تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے اندر مبینہ طور پر عسکریت پسند کام کر رہے ہیں جو اس ماہ کے شروع میں ختم ہوا۔ دو ہفتوں کی شدید جھڑپوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے اس جگہ کا جائزہ لیا اور 5 اپریل کو اس بات کی تصدیق کی کہ الشفاء ایک خالی خول تھا جس میں زیادہ تر سامان راکھ ہو گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے صحن میں دو قبروں میں 30 فلسطینیوں کی لاشیں دفن تھیں جن میں سے کچھ ایمرجنسی بلڈنگ اور باقی ڈائیلاسز بلڈنگ کے سامنے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ الشفا کے ان مقامات سے اب 12 فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم باقی افراد کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ،ایسی اطلاعات ہیں کہ ان لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 12 منٹ قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- ایک گھنٹہ قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 5 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 منٹ قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل