Advertisement
تجارت

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 24 2024، 10:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمدشہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اسلام آباد میں خیر سگالی ملاقات کی۔

وزیر اعظم پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، افزائش حیوانات، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تجربات اور بہترین مہارتوں کا اشتراک کرنے کی بھی دعوت دی۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اعادہ کیا ، ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں۔

وزیراعظم کی طرف سے ترجیحی شعبوں کاذکرکرتے ہوئے ہائی کمشنرنے کھیلوں خاص طورپر کرکٹ اورہاکی سمیت ثقافتی تعاون کومضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

 

Advertisement