فلوریڈا: فلوریڈا میں ایک شخص مگرمچھ کے خونخوار حملے کے باوجود خوش قسمتی سے زندہ رہا، حالانکہ مگرمچھ نے ان کے بازو پر حملہ کیا تھا اور سر چبانے کی کوشش کی جس کے بعد سر پر فولادی (اسٹیپل) ٹانکیں لگوانے پڑے ہیں۔

متاثر شخص دریائے میاکا کے پانی میں قدیم شارک کے دانت کی تلاش میں سرگرداں تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ گویا کسی تیزرفتار بوٹ کی پنکھڑی (پروپیلر) نے ان سے رگڑکھائی ہے۔ بعد میں انہیں محسوس ہوا کہ ان کے دونوں بازو اور سر زخمی ہے جو مگرمچھ کے اچانک حملے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔
جیفرے ہائم نے دیکھا کہ ایک خونخوار مگرمچھ ان سے صرف چار فٹ دوری پر موجود ہے۔ پھر وہ ان کی جانب لپکا۔ اگرچہ جیفرے شارک سے نمٹنے کے ماہر تھے جس میں سکھایا جاتا ہے کہ اس صورتحال میں بہت تیزی سے حرکت نہیں کرنی چاہیے۔
پہلے مگرمچھ نے ان کے سرکے اوپری حصہ چبانے کی کوشش کی اور اس کے بعد بازوؤں پر حملہ کیا۔ اس صورتحال پر بعض افراد نے ایمبولینس کو بلایا جو چند لمحوں میں وہاں پہنچ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی کھوپڑی غیرمعمولی مضبوط تھی اور اسی وجہ سے وہ جبڑے کی قوت سہہ گئی۔ اگر یہی جبڑا گردن یا پیٹ پر پڑتا تو ان کا بچنا محال ہوجاتا۔

اس دریا میں وہ قدیم بڑی شارک میگلیڈون کے دانت تلاش کرتے ہیں اور انہیں زیورات کا حصہ بناکر فروخت کرتے ہیں۔ اس کی رقم کا کچھ حصہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ جیفرے نے بتایا کہ وہ ماہرغوطہ خور اور کمرشل ماہی گیر ہیں۔ اس موقع پر انہیں مگرمچھ کے ملاپ کے اوقات کو یاد رکھنا چاہئے تھا جو مئی سے جون تک جاری رہتا ہے۔
'شاید یہ مادہ مگرمچھ کا حملہ تھا جو اپنے انڈوں کی حفاظت کررہی تھی،‘ جیفرے نے کہا۔ ’اس واقعے پر میں جتنا رویا ہوں شاید زندگی میں کبھی نہیں رویا تھا، ایک تو تکلیف کی شدت تھی اور دوم موت مجھے سے چند انچ کی دوری پر تھی۔‘ تاہم اب انہوں نے اپنے علاج کے لیے انٹرنیٹ پر ایک چندہ مہم بھی شروع کی ہے۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 6 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 6 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 5 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago





.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)



