جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،  عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے

شہباز شریف اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  کا دورہ سعودی عرب،   عالمی اقتصادی فورم  کے  اجلاس میں شریک ہوں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت،عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر  کویت کے امیر  مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع  ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزیدسستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو گئی، ڈالر کی نئی فی اونس قیمت 2359 ڈالر ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزیدسستا ہوگیا

ملک بھر میں سونا فی تولہ300 روپے سستا ہوگیا۔قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہونے سے سونا 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو گئی، ڈالر کی نئی فی اونس قیمت 2359 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور کر لی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کامکمل رکن بننے کے لئے اہلیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی قرار داد کی حمایت کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

اس قرارداد میں 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ 25 ممالک اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹنگ سے قبل جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں ، ہم آزادی چاہتے ہیں۔حمایت میں ووٹ فلسطینی وجود کیلئے ووٹ ہے، یہ کسی بھی ریاست کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لئے سرمایہ کاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل چار کے مطابق فلسطین اقوام متحدہ کی رکنیت کا مکمل اہل ہے، اس لیے سلامتی کونسل فلسطین کی رکنیت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس ووٹنگ میں فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت نہیں بلکہ فلسطین کو اقوام کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین، جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے ساتھ اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll