فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔
فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکہ کے سابق صدر کا اکاؤنٹ جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق امریکی صدر کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے، ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں 2 سال کے لیے قید کر دیا ہے اور آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
فیس بک کے نائب صدر نے وضاحت کی کہ فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 4 منٹ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 منٹ قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل






