ابوجا: نائیجیریا نے صدر کے ٹویٹ ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد ملک میں ٹوئٹر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے نائیجیرین صدرمحمدو بوہاری کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر نائیجریا نے ٹوئٹر سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔نائیجریا کے وزیر اطلاعات لائ محمد کاکہنا ہے کہ حکومت نے "ایسی سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم کا مستقل استعمال معطل کیا ہے کو کہ جس سےملکی تشخص اور وقار کو نقصان پہنچے ۔انہوں نے ٹوئٹر معطلی پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر معطلی کی خبر کا اعلان ٹوئٹر پر ہی کیا ہے ۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل نائیجیریا کے صدر کی ٹوئٹ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔نائیجیرین صدر محمدو بوہاری نے ٹوئٹ میں مخالفین کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔ محمدو بوہاری کا ٹوئٹ ایک ایسی صورت حال میں سامنے آیا تھا جب ملک میں علیحدگی پسند کے جذبات اور تشدد کا رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور صدر نے ٹوئٹ میں ریاست کے حامیوں کو سیکیورٹی حکام اور حکومت پر بڑھتے حملوں پر سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago








