جی این این سوشل

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

علاقائی

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان  کر دیا گیا

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان  کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

 محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کےفیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔  اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص دوست کھو دیا، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر سمیت دیگر افراد کی شہادت پر تعزیتی قرار داد منظور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص دوست کھو دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے خدمات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جیدعالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔

اجلاس میں ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک جید عالم اور صاحب بصیرت رہنما تھے۔پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھویا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاک ، ایران تعلقات اور علاقائی تعاون پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کے پاک-ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری رکھا جائے گا۔ کابینہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll