Advertisement
پاکستان

ہم اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 6 2021، 4:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ  ہم اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں لہٰذا انتخابی اصلاحات اور عدالتی اصلاحات پراپوزیشن حکومت کے اقدامات کا ساتھ دے۔

گزشتہ حکومتوں کی نالائق پالیسیز کی وجہ سے پاکستان مشکلات میں پھنسا ہوا تھا، بجٹ 2021-20 بجٹ ہماری حکومت کی کارکردگی کا عکاس ہوگا۔ بجٹ ميں عام آدمی کو ريليف فراہم کيا جائے گا، حکومت کو اتحادی جماعتوں نے بجٹ میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ نون مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے حوالے کردی تھی، پتہ نہیں کیوں بعد میں طلاق ہوگئی ہم تو چاہتے تھے یہ شادی چلتی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست مولانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہوگا تو فیصلہ کریں گے پالیسیز کیا ہیں، اس وقت اپوزیشن تنکوں میں بکھری ہوئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement