جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll