ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، فیصل ایوب کھوکھر


وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ’ایکس ‘پر کہا کہ ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
ویلڈن قومی ہاکی ٹیم!
— Faisal Saif Khokhar (@FaisalAKhokhar) May 11, 2024
ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے!
جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے آپ نے سالوں بعد ازلان شاہ کپ کے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
قوم کی جانب سے… pic.twitter.com/kwoZaWcCza
ملک فیصل ایوب نے کہا کہ قوم کی جانب سے آپ کے لئے داد اور مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں، ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) معطل
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- an hour ago

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی : ڈی جی آئی ایس پی آر بین الاقوامی میڈیا کو اعتماد میں لیں گے
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 25 minutes ago
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- an hour ago

بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی : چائنیز میمرز نے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ، طنزیہ ویڈیو وائرل
- 2 hours ago

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 2 hours ago

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- an hour ago

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 42 minutes ago

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- an hour ago