ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مادر وطن کےدفاع کے لئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا، شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے جبکہ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت اور دیگر ایوارڈز دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہداء کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہماری آزادی، سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرحون منت ہے، ہمارے شہداء در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ساتھ نہ دیں تو گر جائے گی ،مراد علی شاہ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سےٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

رمضان ختم ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو،سب کچھ مہنگا
- 4 گھنٹے قبل

عدالت کا عید کے پہلے روز سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

عید کے پہلے روز شہریوں کےلیے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدت 334 ایٹم بموں کے برابر
- 3 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ،فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی
- 7 منٹ قبل

عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے،چیف جسٹس
- 4 گھنٹے قبل
(2)(1)_updates.webp&w=3840&q=75)
گھوٹکی :2گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے،محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل