ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News ?? (@PakistanFauj) May 17, 2024
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS), received the #Pakistan Hockey team at General Headquarters Rawalpindi today.
The meeting was also attended by President Pakistan Hockey Federation (PHF) Tariq Hussain and other PHF officials.
During the… pic.twitter.com/cU3Zto4Omo
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔
ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات پیش
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی میڈیا کی کمپین پاکستان میں ایک سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- 4 گھنٹے قبل

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 2 گھنٹے قبل

عدالت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز پر لارجر بنچ بنانے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے، شیخ وقاص اکرم
- 5 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 5 گھنٹے قبل