دنیا
ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی،ایرانی سپریم لیڈر
ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا، ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کھیل
پاکستانی شاہینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ ہوگئی۔
پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے جبکہ عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ ہوں گے ،پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا۔
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی، شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ بی کے میچز کھیلے گی،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان
ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزنے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے
ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔
دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل
-
دنیا 2 دن پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان سے چیئر مین پیپلز پارٹی کی ملاقات
-
تجارت 2 دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ، آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان