آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی


پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی۔
وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔
آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے منصوبے کے مطابق انفراسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے، کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کو خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان نئے قرض پروگرام پر تاحال حتمی بات چیت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف مشن 3 روز کے بعد دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو جائے گا، مشن کے دورہ کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت شروع ہے لیکن مکمل نہیں ہو گی، آئی ایم ایف مشن دورہ مکمل کر کے واپس جانے کے بعد معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرے گا، مشن کے واپس روانہ ہو جانے کے بعد بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری رہے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت طے کیے جائیں، آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے ، توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی۔

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ
- 13 hours ago

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- 13 hours ago

امریکی صدکازیلنسکی کو یوکرین کے 20 فیصد چھوٹے نئے نقشے کا تحفہ
- 2 hours ago

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- an hour ago

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں
- 12 hours ago

ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار
- 2 hours ago

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارش سے دو افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- an hour ago

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت
- 13 hours ago
کلاوڈبرسٹ اوربارشیں،خیبرپختونخوا میں 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان
- 2 hours ago

کراچی میں صبح سوہرے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، متعدد فیڈرز ٹرمپ
- 2 hours ago

پی سی بی کا 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان، اے کیٹیگری ختم
- 29 minutes ago