جی این این سوشل

پاکستان

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ملک بھر میں شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیاہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار 800 میگا واٹ جبکہ پیداوار 19ہزار 177 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 650 میگاواٹ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے197،بگاس سے 138 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔

پاکستان

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\

میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،  سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll