حکمرانوں کے ظالمانہ قسم کے معاہدوں سے عوام پریشان ہے، حافظ نعیم الرحمٰن


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دبئی لیکس کے معاملے پر نوٹس لینا چاہئے۔یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے لہٰذا میرا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان سب کو ڈی سیٹ کرے جنہوں نے دبئی لیکس والے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایک وزیر نے بیان دیا کہ میں نے قانونی کام کیا تو پھر آپ دبئی کے وزیر بن جائیں، یہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں لیکن اپنا سرمایہ باہر کے ملکوں میں لے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اب دبئی لیکس کا مسئلہ کیوں نہیں ہے؟ چار دن ہو گئے ہیں بات ہوئی اور ان لوگوں نے معاملہ دبا دیا ۔ جب ہم پائی پائی کے محتاج ہیں تو لوگ ساڑے 3 ہزار ارب روپے لے کر چلے گئے اور وہاں سرمایہ کاری کر دی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظالمانہ قسم کے معاہدوں سے عوام پریشان ہے، ملک میں ایک ایسی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈوسر موجود ہے جس نے 28 ارب روپے کمائے لیکن ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔ قوم کی جیب میں ڈاکہ ڈال کر ان کو پیسے دیئے گئے کیونکہ معاہدہ یہ ہے کہ آپ بجلی لیں یا نہ لیں وہ عوام سے پیسے چارج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے شکنجے میں کس دیا گیا ہے کہ ہم کیا کریں؟، غریب لوگ کہاں جائیں؟، جس کے پاس پیسے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو آپ راستے بند کر دیتے ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل