جی این این سوشل

کھیل

پروفیشنل سنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھارت کو شکست

کیو سکول ایشیا ٹورنامنٹ میں حمزہ نے لکشمن روات کو 4 - 2 سے شکست دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پروفیشنل سنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھارت کو شکست
پروفیشنل سنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھارت کو شکست

پروفیشنل سنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارتی کو شکست دے دی۔

کیو سکول ایشیا ٹورنامنٹ میں حمزہ نے لکشمن روات کو 4 - 2 سے شکست دی جبکہ حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کے خلاف آخری فریم میں 113 کا بریک بھی کھیلا۔

حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے پاسا کورن سیتیکرائی سے مقابلہ کریں گے۔

ادھرپاکستان کے حارث طاہر نے بھی کیو اسکول ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا، انہوں نے چین کے ڈونگ زیاو کو 4- 1 سے شکست دی۔

یاد رہے کہ ہر سال 4کیو اسکول ٹورنامنٹ سے 12 کھلاڑی پروفیشنل اسنوکر میں جگہ بناتے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت  سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔ 

بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

 پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری  میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

 زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو  ممکن بناسکیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں  کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا  عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف  کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll