انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین بڑی تعداد میں جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوئی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو بھی سزا دی گئی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کاپارٹی رہنماؤں کےہمراہ اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ،حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اگر گرفتار کیا گیا تو اسمبلی کے اندر مذمت کریں گے ،ہمارا پورے پاکستان میں پرامن احتجاج ہو گااگر میاں اسلم اقبال سے دباؤپر کسی قسم کا بیان لیا گیا ہم نہیں مانیں گے ،حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال قانونی کارروائی مکمل کریں اور پارٹی کو لیڈ کریں ۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ 16 دسمبر 1971 کو پاکستان دو حصے ہوااور یہ فیصلہ جنرل یحی خان کا تھا آج بھی پاکستان میں فرد واحد فیصلے کر رہا ہے اس کے بھی نقصانات ہوں گے ،ایک ادارے کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے 6 ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل کو مداخلت کے حوالے سے لکھا گیا ،پاکستان کی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، شرح سود کم نہیں ہو رہا گندم کا اسکینڈل ساڑھے 4 سو ارب کاتھا،کسانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی کشمیریوں کے حق پر وفاقی حکومت اور شہباز شریف نے ضرب لگائی ۔
قائدحزب اختلاف کاکہناتھاکہ فارم 47 والی حکومت پاکستان کے موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین بڑی تعداد میں جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوئی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو بھی سزا دی گئی، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں ہیں ،بلوچستان چمن اور پشین کے دورے کیئے ہیں۔
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 3 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 3 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 3 منٹ قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 4 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل