ہم نہ صرف اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے، سینیٹر


پاکستان تحریک انصاف کےسینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کےمرکزی دفتر کو رات کے اندھیرے میں گرایا گیاہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے نشان لے سکتے ہیں، گرفتاریاں کر سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی رہنمائوں کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے صدر عامرمغل کو بھی گرفتار کیا گیا، ہم نہ صرف اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، سیاسی کیسز کی بنیاد پر ہماری لیڈرشپ کو گرفتار کیا گیا اور کل ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکمران جتنے ظلم وستم کرلیں یہ سب لکھا جائے گا اور جو آج اطمینان سے بیٹھے ہوئے ہیں، انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہورہا۔
یہ لوگ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ایسی حرکتوں سے جمہوریت نہیں چلے گی، اگر یہ اس کو سیاست کہتے ہیں تو ہم ایسی سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں۔

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 9 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 6 hours ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 8 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 9 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 10 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 8 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 9 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 10 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 7 hours ago