زیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پرٹول ٹیکس معاف کیا جائے گا اور شہری مفت سفر کرسکیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے ۔ جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا۔ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل