Advertisement
پاکستان

پاکستان نیوی وار کالج میں  53 ویں کانوکیشن کا انعقاد

مہمان خصوصی ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب ہونے والے نیوی وار کالج کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 25th 2024, 3:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نیوی وار کالج  میں   53 ویں کانوکیشن کا انعقاد

لاہور :  لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج میں 53 ویں کانوکیشن کا انعقاد ہوا۔  
تقریب میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،  پاکستان نیوی وار کالج  کی کانوکیشن میں فارغ التحصیل ہونے والے ننانوے افسران میں ڈگریاں تقسیم کی  گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق فارغ التحصیل  ہونے والے  افسران میں 37 کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔ 

چیف آف نیول سٹاف نوید اشرف نے تقریب سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ٹیکنا لوجی کا فروغ مقناطیسی طبیعت کا ہے ، ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نیول وار کالج کو سراہا ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنگی حکمت عملی میں روایت کے بجائے جدت کو اپنایا جائے۔
مہمان خصوصی ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب ہونے والے نیوی وار کالج کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ 
تقریب میں بشمول مہمان خصوصی ،اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور گریجویٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement