حالیہ جاری کردہ فیصلے میں مئوقف اختیار کیا گیا اسرائیلی جارحیت سے فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی سخت پامالی ہوئی

عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جاری اسرائیلی جا رحیت کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔
حالیہ جاری کردہ فیصلے میں مئوقف اختیار کیا گیا اسرائیلی جارحیت سے فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی سخت پامالی ہوئی۔
READ HERE: a summary of the #ICJ Order on the request of South Africa of 10 May 2024 for the modification of the Order of 28 March 2024 in the case #SouthAfrica v. #Israel https://t.co/o3gnBr92g6 pic.twitter.com/6LWegvuii8
— CIJ_ICJ (@CIJ_ICJ) May 24, 2024
عدالت نے بتایا اسرائیل کی حالیہ جاری جا رحیت کے تحت فلسطین میں انسانی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی بدولت رفاہ میں آٹھ لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔
اسرائیلی جارحیت پر جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے بتایا کہ اسرائیل نے عدالتی حکم کے باوجود شہریوں کے انخلا کے بارے میں عدالت کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اسرائیل نے فلسطینیوں کو خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی سے محروم رکھا ۔
عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو جنگ بندی کر کے انسانی امداد کو یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالتی حکم کے تحت اسرائیل کو ایک ماہ میں انسانی حقوق کی بحالی کے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا پابند کیا گیا۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو پابند کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیموں کو غزہ کے تباہ شدہ علاقوں تک کی رسائی فراہم کرے۔
عالمی عدالت نے حکم دیا اسرائیل کو غزہ جانے والے تمام تحقیقاتی کمیشن کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
مزید برآں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفاہ بارڈر کراسنگ کو کھولنے کا بھی حکم جاری کر دیا ۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی جا رحیت کے خلاف اپنا حالیہ فیصلہ تیرہ دو کی واضح اکثریت سے سنایا۔
یاد رہے اسرائیل نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتےہوئے غزہ میں سات مئی 2024 کو آپریشن شروع کیا جس پر عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی دائر کردہ پٹیشن کے تحت غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو سنا گیا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago





